مرکز غیر بی جے پی حکومتوں کے اقتدار سے بے دخل کرنے کی سازشیں کر رہا ہے:جے ڈی یو

نئی دہلی:جنتا دل متحدہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اپنا سیاسی دبدبہ بڑھانے کیلئے غیر بی جے پی حکومتوں کا تختہ الٹنے کی سازش رچنے کا آج الزام لگاتے ہوئے کہاکہ کئی ریاستی حکومت کو مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کے توسط سے بھی پریشان کیا جا رہا ہے۔ جنتا دل متحدہ کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے کہاکہ بی جے پی دہلی میں کیجری وال حکومت، مغربی بنگال میں ممتا حکومت اور اڈیشہ میں نوین پٹنائک حکومت کو اپنے سیاسی فائدہ کے لئے اقتدار سے بے دخلکرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ان حکومتوں کے خلاف اکثر نئی سازشیں کی جا رہی ہیں اور اتحادی حکومتوں کے سلسلے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ مسٹر تیاگی نے الزام لگایا کہ دہلی میں کپِل مشرا معاملے کی اسکرپٹ بی جے پی نے لکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنتا دل متحدہ غیر بی جے پی حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور وہ مرکز کے کسی کھیل کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ واضح رہے کہ دہلی حکومت میں وزیر رہنے والے مسٹر مشرا نے وزیر اعلی اروند کیجری وال پر بدعنوانی کے الزام لگائے ہیں اور مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) اور کئی سطحوں پر اس سلسلے میں شکایتیں بھی کی ہیں۔ مسٹر مشرا کو کابینہ سے ہٹانے کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی سے بھی معطل کردیا گیا ہے.مسٹر کیجری وال سے کل ہوئی ملاقات کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹرتیاگی نے کہاکہ صدارتی الیکشن کی سلسلے میں وہ بات چیت کیلئے گئے تھے۔
مسٹر کیجری وال نے اس نجی بات چیت میں کہاکہ مسٹرکپِل مشرا ان پر جو الزام لگا رہے ہیں اس کا وہ مناسب وقت پر جواب دیں گے۔ مسٹر تیاگی نے کہاکہ مسٹر کیجری وال اور جنتا دل یوکے سربراہ نتیش کمار پرانے دوست ہیں اور دونوں پارٹیوں میں دوستی بھی ہے۔ آپ کے سربراہ صدراتی عہدہ کیلئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کے سلسلے میں متفقہ فیصلہ کرنے کے حق میں ہیں۔ مسٹر نتیش کمار نے بھی صدر کے امیدوار کے سلسلے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار اور کئی دیگر لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری بھی صدر کے عہدہ کے امیدوار کے سلسلے میں اپنی سطح پر مختلف پارٹیوں کے لیڈروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Centre trying to dislodge non bjp govt says kc tayagi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply