مرکز نے جموں و کشمیر میں 10ہزار خصوصی پولیس افسروں کا تقررکرنے کی منظوری دے دی

نئی دہلی:جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں فوج کے کیمپ پر حملے کے بعد سکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط کرنے کےلئے مختلف اقدامات کے تحت مرکزی وزارت داخلہ نے ریاست کے پولیس محکمے میں 10ہزار خصوصی پولیس افسروں کا فوری طور پر تقرر کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ تقرریاں پہلے سے منظور شدہ خصوصی پولیس افسروں کے علاوہ ہوں گی۔
یہ پولیس افسر سکیورٹی سے متعلق ضرورتوں کےلئے تعینات کئے جائیں گے۔ان افسروں کی تقرری پر ہونے والے خرچ کو سکیورٹی سے متعلق اخراجات کے تحت رکھا جائے گا۔ اڑی میں دہشت گردانہ حملے کے بعد سے مرکزی حکومت ریاست میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کےلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ پیر کو ہوئے اس حملے میں 18جوان شہید ہوگئے تھے اور 25سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Centre sanctions additional 10000 special police officers for jk in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply