حکومت سرمائی اجلاس میں تین طلاق کا رواج ختم کرنے کا بل پیش کرے گی

نئی دہلی: توقع ہے کہ مرکزی حکومت طلاق ثلاثہ کا رواج ختم کرنے کے لیے قانون بنانے کے لیے ایک بل پیش کرے گی۔ایک مرکزی وزیر نے بتایا کہ ہم گمراہ شوہروں کے ہاتھوں طلاق کی شکار ہونے والی خواتین کو تحفظ بہم پہنچانے کے لیے قانون بنانا چاہتے ہیں۔
اس کے لیے حکومت اعلیٰ سطحی اقدامات کر رہی ہے۔ اس ضمن میں اس نے قانون کا مسودہ تیار کرنے کے لیے ایک وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔حکومت نے یہ اقدام طلاق ثلاثہ کے رواج کو ختم کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کے دو ماہ بعد اٹھایا ہے۔تاہم ابھی یہ نہیںمعلوم ہو سکاہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس کب شروع ہوگا۔

Title: centre likely to introduce triple talaq bill in parliament winter session | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply