تمل ناڈو کے سیاسی حالات سے مرکز کا کوئی واسطہ نہیں: جیٹلی

لکھنؤ:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ تمل ناڈو کے سیاسی واقعات سے مرکزی حکومت کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ مسٹر جیٹلی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمل ناڈو میں چل رہی سیاسی سرگرمیاں انا ڈی ایم کے کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس سے بی جے پی یا مرکزی حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ انا ڈی ایم کے اپنا لیڈر کسے اور کیسے منتخب کریں، یہ ان کی درد سر ی ہے۔ گورنر آئینی اصولوں کے عین مطابق فیصلہ لیں گے۔ قابل غور ہے کہ تمل ناڈو میں وزیر اعلیٰ کے عہدے پر او۔ پنیرسیلوم اور انا ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری ششی کلا کے درمیان رسہ کشی چل ر ہی تھی کہ ششی کلا کو آج سپریم کورٹ نے آمدنی سے زیادہ جائیداد کے ایک معاملے میں چار سال قید کی سزا سنا دی۔ اس سے وہاں کے سیاسی واقعات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

Title: centre has nothing with tamil nadu political situation says arun jaitley | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply