مرکز دہلی حکومت کے دو وزیروں کی فائلیں دبائے بٹھا ہے:کیجری وال

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ دہلی کے دو نئے وزiروں کی فائل کو دبائے بیٹھی ہے جو منظوری کے لئے ان کے پاس بھی دس روز پہلے بھیجی گئی تھی، جس کی وجہ سے دہلی حکومت کے بہت سارے کام بند پڑے ہیں۔ مسٹر اروند کیجریوال نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ “مرکزی حکو مت ہمارے دو نئے وزیروں کی فائل کو دس دنوں سے دبائے بیٹھی ہے، جس کی وجہ سے بہت سارے کام بند پڑے ہیں۔
آپ کی ہمارے ساتھ دشمنی ہے، لیکن دہلی کے عوام سے اس کا انتقام نہ لیجئے”۔ مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مسٹر کیجریوال کے کابینی رفیق مسٹر منیش سسودیا نے بھی اسی بات کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کپّل مشرا اور میڈیا کا تماشہ اب ختم ہوچکا ہے، اب تو فائل کو منظوری دے دیجئے۔ واضح رہے کہ 6 مئی کو مسٹر کیجریوال نے دو نئے وزراء کیلاش گہلوت اور راجندر گوتم کو اپنی کابینہ میں شامل کیا تھا، جن کی فائلیں منظوری کے لئے مرکز کے پاس بھیجی گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Centre delaying appointment of two new ministers arvind kejriwal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply