مرکزی حکومت نے اتراکھنڈ اور کرناٹک کے لیے20ارب روپے کی مالی امداد منظورکی

نئی دہلی: مرکز نے سیلاب سے متاثرہ اتراکھنڈ کے لئے دو ارب آٹھ کروڑ اکیانوے لاکھ روپے اور خشک سالی سے متاثرہ کرناٹک کے لئے سترہ ارب بیاسی کروڑ چوالیس لاکھ روپے کی مدد منظور کی ہے۔ دونوں ریاستوں کو یہ اقتصادی مدد دینے کا فیصلہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں آج یہاں ہوئی اعلی سطحی میٹنگ میں کیا گیا۔
کمیٹی نے سیلاب سے متاثرہ اتراکھنڈ اور خشک سالی سے متاثرہ کرناٹک کادورہ کرنے والے بین وزارتی مرکزی ٹیم کی رپورٹ پر مبنی تجویز پر غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ اتراکھنڈ کو قومی آفت فنڈ اورقومی دیہی پینے کا پانی پروگرام اور کرناٹک کو قومی آفت فنڈ سے اقتصادی مدد دی جائے گی۔ میٹنگ میں نیتی آیوگ کے ڈپٹی چےئرمین اروند پنگڑھیا، مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو مہارشی اور داخلہ اور خزانہ اور زراعت کی وزارت کے سینئر افسران موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Centre approves financial assistance to uttarakhand karnataka in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply