جے للتا کے انتقال پر ملک گیر پیمانے پر ایک دن کا اور تمل ناڈو میں سات روزہ سرکاری سوگ کا اعلان

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے تمل ناڈو کی وزیر اعلی اور انا ڈی ایم کی سربراہ جے جیہ للتا کے انتقال پر منگل کو ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا۔ اس دوران قومی پرچم نصف جھکا رہے گا۔ تمل ناڈو میں بھی منگل سے سات دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ریاست کے چیف سکریٹری پی رام موہن راؤ نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ اس مدت میں تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگوں رہے گا اور اس دوران کوئی سرکاری تقریب نہیں ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت بڑے دکھ کے ساتھ ریاست کی وزیر اعلیٰ محترمہ جے للتا کے انتقال کر جانے کا اعلان کرتی ہے۔مسٹر راؤ نے کہا کہ چھ دسمبر منگل سے سات دنوں کا سرکاری سوگ منایا جائے گا۔
ریاستی حکومت نے ریاست میں تمام تعلیمی اداروں میں بھی تین دن کی تعطیل کا اعلان کیا ۔ تمل ناڈو کے پڑوسی مرکز ی علاقہ پڈوچیری نے بھی محترمہ جے للتا کے سوگ میں منگل کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Centre announces one day national mourning in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply