مرکز نے جموں کشمیر میں حریت قیادت پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا

نئی دہلی: جموں و کشمیر میں گورنر راج کا نفاذ ہوتے ہی مرکز نے نہایت سخت رویہ اختیار کر لیا جس کے تحت سلامتی دستوںنے جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی آپریشنز شروع کرنے کی تیاری اور حکومت نے علیحدگی پسند حریت کانفرنس کی قیادت پر دباؤ بڑھانے کے اقدامات کرنا شروع کر دیے جبکہ ریاست کے گورنر این این ووہرہ نے ریاستی انتظامیہ کا چارج سنبھال لیا اورجموں کشمیر اسمبلی کومعطل کر دیا۔

واضح ہو کہ گذشتہ روز بھارتیہ جنتا پارٹی نے 40ماہ تک مخلوط حکومت میں شامل رہنے کے بعد پی ڈی پی سے ناطہ توڑ کر مخلوط حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد گورنر کی سفارش پر صدر جمہوریہ نے ریاست میں گورنرراج نافذ کردیا تھا۔

قبل ازیں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے رمضان کے احترام میں ایک ماہ تک دہشت گردی مخالف کارروائیاں نہ کرنے کی میعاد کے ختم ہونے کے بعد کہا تھا کہ مرکزی حکومت دہشت گردی زیادہ دیر برداشت نہیں کرے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Centre adopts hard line in jk in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply