تمام یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں29ستمبر ”یوم سرجیکل اسٹرائیک“ کے طور پر منایا جائے گا

نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے جمعرات کو ایک فرمان جاری کر کے ملک کی تمام یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ 29ستمبر ”یوم سرجیکل اسٹرائیک“کے طور پر منائیں۔

کمیشن نے اس روز کا جو نصاب تیار کیا ہے اس کے مطابق طلبا کو مسلح افواج کی قربانیاں یاد دلانے کے لیے سابق فوجیوں سے مسلح افواج کی قربانیوں کے حوالے سے ”گوشہ گفتگو“ اسپیشل پریڈ، نمائشوں میں جانا اور مسلح افواج کو اپنی مکمل حمایت کے عزم کے ساتھ تہنیتی پیغامات ارسال کرنا شامل ہے۔

تما یونیورسٹیوں کے این سی سی یونٹ 29ستمبر کو اسپیشل پریڈ کریں گے اور اس کے بعد این سی سی کمانڈر سرحدوں کی حفاظت کے طریقہ کار سے آگاہ کریں گے ۔

29ستمبر کو ا نڈیا گیٹ پرایک ملٹی میڈیا نمائش بھی لگائی جائے گی۔اسی قسم کی نمائشیں تمام ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اہم قصبوں اور چھاو¿نیوں میں منعقد کی جائیں گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Celebrate sept 29 as surgical strike day ugc tells varsities in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply