ہوٹلوں کے عوض زمین معاملہ میںلالو یادو اور تیجسوی یادو کی سی بی آئی ہیڈ کوارٹر میں طلبی

نئی دہلی:  بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں کروڑوں روپے کے ہوٹل کی زمین گھوٹالے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کے بیٹے و بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو سمن بھیجا۔ سی بی آئی نے انہیں آئندہ ہفتے الگ الگ دن پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔ لالو یادو کو 11 ستمبر کو بلایا گیا اور تیجسوی یادو کو 12 ستمبر کو حاضر ہونے کہا گیاہے۔ یہ معاملہ 2006 میں اس وقت کا ہے جب آرجے ڈی سربراہ ریلوے کے وزیر تھے۔ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے ایک پرائیویٹ کمپنی کو ریلوے ہوٹلوں کو چلانے کا ٹھیکہ دیا تھا اور اس کے عوض پٹنہ میں رشوت کے طور پر تین ایکڑ زمین لی تھی۔ اسی زمین پر ایک شاپنگ مال بنایا جارہا ہے۔ سی بی آئی ذرائع کے مطابق لالو یادو نے اپنی پارٹی کے ایم پی اور قریبی معتمد پریم گپتا کی بیوی سرلا گپتا کی گمنام کمپنی کے ذریعے یہ زمین لی تھی۔ اس سلسلے میں 5 جولائی کو یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تیجسوی یادو اس زمین کے مالکان میں سے ایک ہیں، لیکن انہوں نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cbi summons lalu yadav son tejashwi in hotels for land scam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply