سی بی آئی نے دہلی ہائی کورٹ سے پی چدمبرم کی عدالتی تحویل مانگی

نئی دہلی: مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی) نے ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وہ آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی معاملہ میں سابق وزیر مالیات پی چدمبرم کی عدالتی تحویل دے دیں تاکہ ان سے جیل میں پوچھ گچھ کی جا سکے کیونکہ وہ تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے۔

گرفتاری سے عبوری بچاؤ کی میعاد میں،جو دہلی ہائی کورٹ نے دی تھی، توسیع کے لیے چدمبرم کی درخواست کے چند گھنٹے بعد تحقیقاتی ایجنسی نے ان کی عدالتی تحویل حاصل کرنے کے لیے اپنی درخواست ہائی کورٹ میں پیش کر دی۔

سی بی آئی نے یہ درخواست جسٹس اے کے پاٹھک کو، جنہوں نے31مئی کو چدمبرم کی گرفتاری کے خلاف عبوری تحفظ میں توسیع اور معاملہ کی سماعت یکم اگست تک موخر کر دی تھی، دیے گئے اپنے حلف نامہ میں کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cbi seeks custodial interrogation of p chidambaram in inx media corruption case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply