مالیہ اور للت مودی کی واپسی کی کوششوں پر ہوئے اخراجات کی تفصیل بتانے سے سی بی آئی کا انکار

نئی دہلی: مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی ) نے اس عذر کے ساتھ آر ٹی آئی قانون کے تحت کسی اطلاع کو افشا کرنے سے اسے اسثنیٰ حاصل ہے بھگوڑے تاجر وجے مالیہ اور للت مودی کو وطن واپس لانے کی کوششوں میں وہ کتنی رقم خرچ کر چکی ہے۔
پنے مقیم سماجی کارکن وہار دھروے نے سی بی آئی سے آر ٹی آئی کے قانون کے تحت 9ہزار کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے ملزم وجے مالیہ اور منی لانڈرنگ میں ملوث للت مودی کو ہند واپس لانے کی کوششوں میں حکومت کتنی رقم خرچ کر چکی ہے۔
دونوں ہی ملزمان اس الزام سے صاف انکار کر رہے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کے غلط کام کے مرتکب ہوئےہیں۔ واضح رہے کہ مالیہمارچ2016میں ملک سے بھاگ کر برطانیہ چلےگئے تھے ۔
سی بی آئی نے ان کے خلاف حوالگی مقدمہ چلانے کے لیےمتعدد بار اپنی ٹیم لندن بھیجی تھی۔آر ٹی آئی درخواسرت وزارت مالیات نے سی بی آئی کو بھیج دی تھی۔
سی بی آئی نے یہ درخاست ان معاملات کو دیکھنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو بھیج دی تھی ۔ اس نے اپنے جواب میں لکھا تھا کہ اسے حکومت کے2011کے نوٹیفکیشن کے ذریعہ آر ٹی آئی کے تحت کچھ افشا کرنے سے استثنیٰ حاصل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cbi refuses to disclose expenses incurred in attempts to bring back vijay mallya lalit modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply