ریلوے ٹینڈر گھپلہ معاملہ میں لالو یادو کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کاچھاپہ، رابڑی اور تیجسوی سے پوچھ گچھ

پٹنہ: مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی) نے آئی آر سی ٹی سی ٹینڈر گھپلے میں بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران لالو یادو کی اہلیہ و سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی گھر پر موجود تھیں۔
سی بی آئی اہلکاروں نے گھر کی تلاشی لینے کے ساتھ ساتھ رابڑی دیوی اور ان کے بیٹے و بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سے پوچھ گچھ بھی کی۔پوچھ گچھ چار گھنٹے تک جاری رہی۔
واضح ہو کہ 2006کے ریلوے ہوٹل ٹینڈر گھپلے میں سی بی آئی نے لالو یادو، رابڑی دیوی، تیجسوی یادو، سرل گپتا، آئی آر سی ٹی کے اس وقت کے ایم ڈی پی کے گوئل ،وجے کوچر ونے کوچر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420اور120بی کے تحت کیس درج کیا ہے۔

Title: cbi raids lalu prasads home over irctc hotel scam allegations tejashwi yadav also questioned | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply