سی بی آئی نے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ویر بھدر سے پوچھ گچھ کی

نئی دہلی: سی بی آئی نے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ویر بھدر سنگھ سے معلوم ذرائع سے زائد اثاثہ جات کے اس معاملہ میں پوچھ تاچھ کی جو ان کے دور مرکزی وزارت کا ہے۔سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ 81سالہ وزیر اعلیٰ سے نئی دہلی میں سی بی آئی کے ہیڈ کوارٹر میں تحقیقات کی گئی۔
سی بی آئی نے ناکوائری کی تھی جس سے انکشاف ہوا تھا کہ 2009-2012کے دوران جب یو پی اے حکومت بر سر اقتدار تھی ویر بھدر سنگھ نے اپنے اور اپنے افراد خاندان کے نام سے 6.03کروڑ روپے کے جو اثاثہ جات جمع کیے تھے وہ معلوم ذرائع سے زائد کے اثاثہ جات تھے۔
ان کے خلاف دہلی کی ایک عدالت میں سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کی تھی جس میں ویر بھدر سنگھ،انکی بیوی پرتبھا سنگھ، ایل آئی سی ایجنٹ آنند چوہان اور چنی لال چوہان کو نامزد کیا گیا تھا۔

Title: cbi questions himachal cm in da case | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply