رشوت خوری اسکینڈل میں سی بی آئی نے اپنے ہی اسپیشل ڈائریکٹر کے خلاف ایف آئی آردرج کی

نئی دہلی:مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی) نے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے ایک رشوت خوری اسکینڈل کے حوالے سے ایف آئی آر میں اپنے اسپیشل ڈائریکٹر اور مرکزی سراغرساں ادارے میں نمبر دو کی پوزیشن کے حامل راکیش آستھانہ کو نامزد کیا ہے۔

1984کے بیچ کے آئی پی ایس افسر مسٹر آستھانہ پر الزام ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ اور بدعنوانی سمیت کئی مقدمات میں پھنسے معین قریشی نام کے ایک تاجر سے دوکروڑ روپے کی رشوت لی تھی۔

اس تازہ واقعہ سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دو افسران بالا سی بی آئی ڈائریکٹر الوک ورما اور مسٹر آستھانہ کے درمیان اندرونی جنگ نے کیسی شدت اختیار کر لی ہے۔

موصول تفصیلات کے مطابق منوج کمار نام کے ایک بچولیے کی گرفتاری کے بعد ،جس نے مسٹر آستھانہ کودو کروڑ روپے کی ادائیگی کی ایک مجسٹریٹ کی موجودگی میں تصدیق کی،آستھانہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cbi files fir against spl director asthana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , , ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.