نئے سی بی آئی ڈائریکٹر کے تقرر کے معاملہ کی آئندہ سماعت 17جنوری تک موخر

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے انڈین پولیس سروسز (آئی پی ایس) کے گجرات کیڈر کے سینئر افسر راکیش استھانہ کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے عبوری ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کو چیلنج دینے والی درخواست کی سماعت 17 جنوری 2017 تک کے لئے آج ملتوی کر دی۔
غیر سرکاری تنظیم کامن کاز کی درخواست کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے جسٹس کورین جوزف اور جسٹس روہنگٹن ایف نریمن پرمشتمل بنچ کو بتایا کہ عبوری ڈائریکٹر کے طور پر مسٹر استھانہ کی تقرری نہ تو غیر قانونی ہے، اور نہ ہی عدالت عظمی کے فیصلے کے خلاف۔
مرکزی حکومت کی جانب سے پیش اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے عدالت کو بتایا کہ سی بی آئی کے ڈائریکٹر کی تقرری جلد ہی کر دی جائے گی۔ اس کے لئے ضروری عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ مسٹر روہتگی کی ان دلائل کی کامن کاز کے وکیل پرشانت بھوشن نے پرزور مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ لوک پال تقرری معاملہ میں بھی مرکز نے کہا تھا کہ تقرری کا عمل شروع ہو چکا ہے، جبکہ تقریبا تین سال گزرنے والے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cbi director matter next hearing in supreme court on january 17 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply