آڈوانی، جوشی اور اوما بھارتی کو 30مئی کوشخصی طور پر عدالت میں حاضر ہونے کا حکم

لکھنؤ: یہاں ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے ،جو 1992کے بابری مسجد مسماری مقدمہ کی یومیہ سماعت کر رہی ہے، بی جے پی لیڈروں لال کشن آڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ 30مئی کو بہ نفس نفیس عدالت میں حاضر ہوں۔
بی جے پی لیڈروںنے بابری مسجد منہدم کرنے میں اپنے رول کے حوالے سے چل رہے مقدمہ کی سماعت کے دوران شخصی حاضری سے استثنیٰ کے لیے عدالت سے فریاد کی تھی۔ لیکن عدالت نے اس استدعا کو قبول نہیں کیا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cbi court summons lk advani uma bharti and mm joshi on may 30 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply