سی بی آئی عدالت نے شیکھر ریڈی کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کر دی

چنئی:مرکزی تحقیقاتیبیورو (سی بی آئی) کی ایک عدالت نے ریت کی کانوں کے تاجر شیکھر ریڈی اور چار دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ شرینواسلو ریڈی، پریم کمار، رتنام اور رامچندرن کو تمل ناڈو کے سابق چیف سکریٹری پی راما موہن راؤ اور ان کے اہل خانہ کی رہائش گاہ پر مارے گئے چھاپوںکے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔بتایا جا رہا ہے کہ ان سب کے شیکھر ریڈی کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلقات تھے جن کی جانچ انکم ٹیکس محکمہ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ریت کی کانکنی کے تاجر شیکھر ریڈی کی چنئی میں واقع رہائش اور دفتر پر گزشتہ آٹھ دسمبر کو محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری میں 171 کلو گرام سونا اور 131 کروڑ نقد ی برآمد کی گئی تھی۔سی بی آئی نے 21 دسمبر کو شیکھر ریڈی اور شرینواسلو ریڈی کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں تین جنوری تک کیلئے عدالتی حراست میں بھیجا دیا تھا۔ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ، دولت جمع کرنے، دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کا معاملہ درج کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cbi court postponed chennai contractor sekhar reddy bail petition in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply