چٹ فنڈ گھپلے میں بنگال کی تین کمپنیوں کے ڈائریکٹروں کے خلاف چار ج شیٹ پیش

کلکتہ:مرکزی جانچ ایجنسی نے مغربی بنگال کی تین کمپنیوں کے ڈائریکٹروں کے خلاف کرشنا نگر کی ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں منی سرکولیشن اسکیم ایکٹ 1978کے تحت چارج شیٹ پیش کیا ہے۔
سپریم کورٹ کی ہدایت پر ان کمپنیوں کے ڈائریکٹروں کے خلاف 2014میں کیس درج کیا تھا۔ان ڈائریکٹروں کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے فریب دہی سے لوگوں سے کئی گنا روپیہ واپس کرنے کے وعدے پر روپیہ لیا۔
غلط اشتہارات شایع کرائے۔ ان ڈائریکٹروں کے خلاف مارکیٹ سے دھوکہ دھڑی کے تحت2741کروڑ روپیہ وصولنے کا الزا م ہے اس وقت یہ تینوں ڈائریکٹر عدالتی تحویل میں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cbi chargesheets three ex directors of bengal based firms in chit fund scam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply