کارتی چدمبرم کو سی بی آئی نے کیا گرفتار

چنئی :مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملہ میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کاارتی چدمبرم کو چنئی ایئرپورٹ پر گرفتار کیا ہے۔
سی بی آئی کا کہنا ہےکہ کارتی منی لانڈرنگمعاملہ میں جاری تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے تھے۔کارتی اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لندن سے ہندوستان لوٹ رہے تھے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھی ان سے ایئرپورٹ پر ہی پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔ ا س کے بعد انہیں دارلحکومت دہلی لایا جائے گا۔بتادیں کہ کارتی چدمبرم کورٹ سے اجازت لیکر لندن گئے تھے۔
غورطلب ہو کہ کارتی کے ساتھی اور چارٹیڈ اکاؤنٹیٹ ایس بھاسکرن کو بھی گرفتار کیاگیا تھااور ان کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ بھاسکرن کو آئی این ایکس میڈیا سے جوڑے منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cbi arrests p chidambarams son karti chidambaram in money laundering case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment