بینک میں ڈھائی لاکھ روپے تک جمع کرنے والوں کو پریشان نہیں کیا جائے گا:جیٹلی

نئی دہلی:مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ 500اور 1000روپے کے نوٹ بند کرنے کی حالت میں کم رقم جمع کرنے والوں کو کسی طرح سے پریشان نہیں کیا جائے گا۔
مسٹر جیٹلی نے یہاں اقتصادی ایڈیٹرز کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی لاکھ روپے سے کم رقم جمع کرنے والوں کو پریشان نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کم رقم جمع کرانے والے کسی بھی شخص سے سوال جواب یا اسے پریشان نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جن کے پاس موٹی اور غیر اعلانیہ رقم ہے ،ان کے ساتھ قانون کے تحت نپٹا جائے گا۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ شروع میں لوگوں کو ضرور دقت ہوگی،لیکن آگے چل کر لوگوں کو ضرور اس سے فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس قدم سے بدعنوانی کو قابو کرنے اور غیر اعلانیہ جائداد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔ حکومت نے آٹھ نومبر کو آدھی رات سے 500اور 1000 روپے کے نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cash deposits above rs2 5 lakh to face tax in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply