نقدی کی قلت سال کے اختتام تک دور ہو جائے گی: وزیر مالیات

نئی دہلی:وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ہزار اور پانچ سو کے نوٹ بند کیے جانے سے بازار میں کاروبار متاثر ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے آج کہا کہ نقد رقم کی کمی کا مسئلہ 30 دسمبر تک دور ہو جائے گا۔ مسٹر جیٹلی نے آج یہاں ایک پروگرام میں کہا ’اگر آپ کو ملک کی 86 فیصد کرنسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تو آپ کو اس کے لئے تیاری پہلے سے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔کرنسی کی چھپائی میں وقت لگتا ہے‘۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے 500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کی گردش کو بند کرنے کے غیر متوقع اعلان کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ڈیجیٹل ادائیگی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی ٹیکس کی وصولی کا نظام بنانے اور کاروبار میں نرمی کومدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سات دہائیوں سے کالے دھن کا چلن ہے لیکن اب مودی حکومت اس پر روک لگانے کے ساتھ ساتھ کم نقد والی معیشت تیار کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروبار میں اضافہ ہوگا لیکن کاغذ کی کرنسی میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی دنیا کی سب سے تیز رفتار سے بڑھنے والی معیشت بنی رہے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cash crunch to ease by year end arun jaitley in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply