وزیر اعظم مودی کے جعلی دستخط کرکے پی ایم او کو ہی جھانسہ دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی:مرکزی جانچ ایجنسی (سی بی آئی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کے فرضی دستخط کرنے والے جھارکھنڈ کے بوکارو میں رہنے والے پنڈت سوراج کمار رائے نام کے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
اس ضمن میس ی بی آئی نے ملزم کے بوکارو اور مغربی بنگال میں واقع وشنو پورکے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جس میں اسے وزیر اعظم کے دستخط سے متعلقہ جعلی دستاویزات ملے ہیں۔
اس شخص کے خلاف شکایات کیے جانے کے بعد سے ہی سی بی آئی طویل عرصے سے اس کی تلاش کر رہی تھی۔ اس شخص نے مودی کے دستخط سے ایک مکتوب وزیر اعظم کے دفتر میں بھیج کر دعویٰ کیا تھا کہ اسے دعوت نامہ بھیج کر یوم آزادی کے موقع پر ایک موسیقی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
مکتوب پر مئی 2015 کی تاریخ ڈالی گئی ہے۔لیکن پی ایم او یہ مکتوب پاکر حیران رہ گیا کیونکہ ایسا کوئی خط کسی کو بھیجا ہی نہیں گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Case registered against the man who make fake signature of pm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply