منافرت پھیلانے والی تقریر کرنے پربی جے پی ممبر اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

شاملی:اترپردیش کے سرخیوں میں رہنے والے مظفرنگر فسادات کے ملزم اوربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رکن اسمبلی سریش رانا کے خلاف انتخابی مہم کے دوران قابل اعتراض بیان دینے کے الزام میں انتظامیہ نے پیر کے روز مقدمہ درج کرایا ہے۔
مسٹر رانا کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 171 اور 505 کے ساتھ ہی آر پی ایکٹ کی دفعہ 125 کے تحت تھانہ بھون تھانے میں مقدمہ درج ہوا ہے۔ ان پر اتوار کو دیر شام ایک ریلی سے خطاب کے دوران قابل اعتراض تقریر کرنے کا الزام ہے۔ بی جے پی لیڈر پر کیرانہ سے ایک خاص فرقہ کی نقل مکانی کو لے کر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا بھی الزام ہے۔
اس سے پہلے بی جے پی کے ممبر اسمبلی سنگیت سوم اورممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کے خلاف بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج ہو چکا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Case registered against bjp mla suraish rana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply