اپنے اشعار سے ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے والے بنگالی شاعر کے خلاف ایف آئی آر درج

کلکتہ:مشہور بنگال شاعر سری جیت بندو پادھیائے کے خلاف ہندو مذہب کے جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ سلی گوڑی کے رہنے والے ارنب سرکار نے بندو پادھیائے کے ذریعہ فیس بک پر ایک نظم پوسٹ کرنے پر شکایت درج کرائی گئی ہے۔سرکار نے کہا کہ اس نظم میں ہندو مذہب کی توہین کی گئی ہے۔
ایف آئی آر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی اس طرح کی نظمیں لکھتے رہیں گے۔ پادھیائے نے اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیراعلیٰ بننے پر ایک نظم لکھی تھی۔اپادھیائے کے اس نظم کو سوشل میڈیا پر حمایت اور مخالفت دونوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اس طرح کے ایف آئی آر سے خوف زدہ نہیں ہونے والا۔اس ملک کی اکثریت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے یہ پاکستان اور بنگلہ دیش نہیں بن سکتا ہے۔گزشتہ دو دنوں سے مجھے دھمکیا ں دی جارہی ہے۔کچھ لوگوں نے جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ہندتوا کے ماننے والے بے قابو ہوچکے ہیں۔میں ان کی ذہنیت کو سمجھتا ہوں۔
20سالہ ارنب سرکار جو کالج میں زیر تعلیم ہیں اور 6مہینے قبل ہی ہندوسمہاتی سے وابستہ ہوئے ہیں۔انہیں نظم کے آخری لائن پر اعتراض ہے جس میں انہوں نے یوگی آدتیہ ناتھ کے بہانے ہندو مذہب کی توہین کی ہے۔ہندتو گروپ سمہاتی کے صدر تپن گھوش نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ سے متعلق عدم معلومات کی وجہ سے اس طرح کی نظمیں لکھی جارہی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Case against bengali poet srijato bandopadhyay for hurting hindu sentiments in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply