اترپردیش کے شہر بدایوں میں5باراتی سڑک حادثہ میں ہلاک، تین زخمی

بدایوں:اترپردیش میں بدایوں کے اجھانی علاقے میں کار اور ٹینکر کی ٹکر میں پانچ باراتی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (شہر) انل کمار یادو نے آج یہاں بتایا کہ بدایوں شہر کے محلہ جوگی پورا کے کلو کے بیٹے شریف حسین کی بارات بلند شہر کے انوپ شہر گئی تھی۔ کل دیر شام بارات انوپ شہر سے واپس لوٹ رہی تھی۔
محلے کے کچھ نوجوانوں نے اپنے لئے علیحدہ سے ایک ٹیکسی کرایہ پر لے لی تھی جس میں ڈرائیور سمیت آٹھ افراد سوار تھے۔ بریلی۔آگرہ شاہراہ پر گرام گنگورا کے قریب ان کی ٹیکسی مخالف سمتسے آ رہے ٹینکر سے جا ٹکرائی۔
جس میں محمد پرویز (22)، راہل (21)، افسر (23)، بھیا (20) اور کار ڈرائیور راجو شرما (25) کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ شدید طور پر زخمی ابرار، نسیم اور نصیر حسین کو علاج کے لئے بریلی میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ پولیس مفرور ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Car tanker collision in up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply