گجرات میں فارچونر کارنے 9افراد کو روند ڈالا،3ہلاک

احمد آباد: گجرات کے کچھ میں آدی پور ۔گاندھی دھام راستے پر ایک تیز رفتار فارچونر کار نے ایک بس کا انتظار کر ہے 9افراد پر چڑھ گئی جس میں 3افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ باقی6شدید زخمی ہو گئے۔
ان میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولس نے معاملہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔یہ حادثہ پیر کو رات دیر گئے پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آدی پور اور گاندھی دھام روٹ پر سڑک کے کنارے لوگ بس کا انتظار کر رہے تھے۔
اسی دوران وہاں سے ایک فارچونر کار بھی گذری ۔لیکن کار کی رفتار نہایت تیز تھی اور اچانک ہی کار کا اسٹئیرنگ وہیل بے قابو ہو گیا اور کارکا توازن بگڑ گیا اور وہ سڑک کنارے کھڑے 9افراد کو روندتے ہوئے نکل گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Car runs over 9 in gujrat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply