راجستھان میں کار بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا گئی،پانچ افراد ہلاک

جے پور: راجستھان میں کوٹہ کے بپاور قصبے میں کل رات ایک کار سڑک کے کنارے رکھے بجلی کے کھمبوں سے ٹکراگئی۔ جس سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کل رات جان پور سے باراں کی طرف جانے والی ایک تیز رفتار کار سڑک کے کنارے رکھے بجلی کے کھمبوں سے ٹکراگئی، جس میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص نے اسپتال کے راستے میں دم توڑدیا۔
پولیس کے مطابق تمام ہلاک شدگان ضلع باراں کے باشندے تھے۔ پولیس نے حادثہ کا کیس درج کرکے لاشوں کو اسپتال کے مردہ خانہمیں رکھوادیا ہے اور ہلاک شدگان کے گھر والوں کو مطلع کردیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Car rams into electricity polls lying on road in rajasthan 5 killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply