راجستھان کے شہر بانسواڑہ میں کار نہر میں جا گری، دو ہلاک

جے پور: راجستھان کے با نسواڑہ میں ماہی نہر میں آج ایک کار کے گرجانے سے اس میں سوار ایک عورت سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کار میں سوار دیگر لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق آج صبح تقریباً سات بجے باراتیوں سے بھری بس کے پیچھے چلنے والی ایک کا ر ماہی نہر کے اوپر بنی پلیا سے ٹکرا کر نہر میں جاگری۔
فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کار میں کتنے لوگ سوار تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے نہر سے ایک عورت اور ایک مرد کی لاش باہر نکالی ہے جبکہ دیگر دو لوگوں کی تلاش جاری ہے۔
تھانہ کے افسر سجن سنگھ نے بتایا کہ یہ کار پیپل کھونٹ سے بانسواڑہ کی طرف جارہی تھی کار کو کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نہر میں 20 فٹ سے زائد گہرا پانی ہونے کی وجہ سے لاپتہ لوگوں کی تلاش میں کافی پریشانی ہورہی ہے۔ پولیس کے مطابق بچاو¿ اور راحت کاری اب بھی جاری ہے اور کار میں سوار لاپتہ دیگر لوگوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔

Title: car fell in canal in banswara rajasthan 2 killed | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply