پنجاب میں من پریت بادل کو خزانہ،سدھو کو سیاحت و ثقافت اور رضیہ کو تعمیرات کی وزارت

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی سفارشات اور مشورے پر پنجاب کے گورنر وی پی سنگھ بَدنور نے آج نئے وزیر وں میں قلمدان تقسیم کئے۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایک ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کیپٹن امریندر سنگھ عام انتظامیہ ، عملہ، امور داخلہ و انصاف ، ویجیلینس کے محکموں کے علاوہ وہ تمام محکمے جو ابھی کسی کو نہیں سونپے گئے اپنے پاس رکھیں گے۔
برہم مہیندر کو صحت اور خاندانی بہبود کے علاوہ تحقیق طبّی تعلیم اور پارلیمانی امور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نوجوت سنگھ سدّھو لوکل گورنمنٹ اور سیاحت و ثقافتی امور کے علاوہ آثار قدیمہ اور عجائب خانوں کے ذمہ دار ہوں گے۔ کابینی وزیر منپریت سنگھ بادل کو مالیات ، منصوبہ بندی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے محکمے سونپے گئے ہیں۔
سادھو سنگھ دھرموسٹ جنگلات ،اشاعت اور اشاعتی ساز و سامان، درجہ فہرست ذات اور پسماندہ طبقات کی بہبود کے کابینی وزیر بنائے گئے ہیں۔ ترپت راجیندر سنگھ باجوا کو دیہی ترقی اور پنچایت کے علاوہ پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی کا ذمہ دار بنایاگیا ہے۔
رانا گورجیت سنگھ کو آب پاشی اور بجلی کے محکمے سونپے گئے ہیں جب کہ چرن جیت سنگھ چھنی کو تکنیکی تعلیم اور صنعتی تربیت کا وزیر بنایاگیا ہے۔ آزادانہ چارج رکھنے والی مملکتی وزیر رضیہ سلطانہ کو تعمیرات (بی اینڈ آر) معاشرتی سلامتی اور خواتین اور بچوں کی بہبود کا وزیر بنایا گیا ہے۔ آزادانہ چارج والی دوسری مملکتی وزیر ارونا چودھری کو اعلی تعلیم اور اسکولی تعلیم کے محکمے سونپے گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Capt keeps home mohindra gets health sidhu local bodies in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply