گؤ کشی پر موت کی سزا کی تجویز کے ساتھ غیر سرکاری بل راجیہ سبھا میں پیش

نئی دہلی:راجیہ سبھا میں آج گﺅ کشی پر موت کی سزا کا قانون والا’گﺅ تحفظ بل 2017 سمیت چھ غیر سرکاری بل پیش کئے گئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبرامنیم سوامی نے ایوان میں گﺅ تحفظ بل 2017 پیش کیا۔ اس بل میں گائے کی نسل کو استحکام بخشنے اورگﺅ کشی پر پابندی لگانے کے لئے آئین کے آرٹیکل 37 اور 48 پر عمل کرنے کے لئے ایک اتھارٹی کا قیام اور گﺅ کشی پر موت کی سزا کا انتظام کیا گیا ہے۔ شرومنی اکالی دل کے نریش گجرال نے پارلیمنٹ ( کارروائیمیں اضافہ)بل 2017 پیش کیا۔
اس کی حمایت ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے بھی کی اور کہا کہ پارلیمنٹ میں کام کاج ہونا چاہئے اور اس میں رکاوٹ کو دور کیاجانا چاہئے۔ بل میں پارلیمنٹ کے موجودہ تین سیشنوں کے علاوہ ایک اضافی سیشن کا اہتمام کیا گیا ہے اور پارلیمنٹ کا کام کاج سالانہ کم از کم 100 دن کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایوان میں غیر سرکاری بلوں کے تحت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی وندنا راج چوہان نے ‘تعلیم سے متعلق خصوصی اہلیت سے محروم بچوں (شناخت اور تعلیم میں مدد) بل 2016، ترنمول کانگریس کے کنور دیپ سنگھ نے’آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ (ترمیمی) بل 2016، کانگریس کے پلوی گووردھن ریڈی نے’آئین (ترمیمی) بل 2016 (دسویں شیڈول ترمیم) اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے پربھات جھا نے آئین (ترمیمی) بل 2017 (آرٹیکل 51 ا ترمیم) پیش کئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Capital punishment bill for cow slaughter introduced in rs in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply