دورہ ہند کے دوران کناڈا کے وزیر اعظم کو نظر انداز کرنے کا مودی پر الزام

نئی دہلی: ہندوستان کے دورے پر آنے والے کناڈیائی وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو فی الحال گجرات میںہیں لیکن غیر ملکی سربراہوں کے دورہ گجرات کے دوران ا ان کے ہمراہ رہنے والے وزیر اعظم نریندر مودی مسٹرٹروڈیو کے ساتھ اپنے آبائی صوبے نہیں گئے۔
جبکہ چین کے صدرشی جینگ پین جاپان کے وزیر اعظم ، شنزو آبے اور اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کے دورہ گجرات کے دوران وزیر اعظم مودی ان کے ہمراہ رہے۔اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم کرناٹک کے دورے پر ہیں جہاں آئندہ کچھ ماہ میں اسمبلی انتخابات ہونا ہیں۔ ٹروڈیو کے ہمراہ مسٹر مودی کے نہ ہونے پر حکومتی ذرائع نے کناڈیائی میڈیا کے اس بیان کو کہ وزیر اعظم مودی نے کناڈا میں سکھ بنیاد پرستی اور ایک علیحدہ خالصتان ملک کی حمایت پر ہندوستان کی تشویش کے باعث جسٹن ٹروڈیو کو نظر انداز کیا ہے،خارج کر دیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ضروری نہیںکہ وزیر اعظم دورہ ہند پر آنے والی ہر اہم شخصیت کے ساتھ ہر جگہ جائیں۔انہوں نے ایران کے صدر حسن روحانی کا اس ضمن میں ذکر کیا اور کہا کہ حسن روحانی حیدر آباد گئے تو ویزر اعظم مودی تو ان کے سا تھ حیدر آباد نہیں گئے۔
لیکن یہ بات اس لیے بے وزن محسوس ہوتی ہے کیونکہ ہندوستان کو سب سے زیادہ نقصان اس کے دیرینہ دشمن پاکستان سے پہنچ رہا ہے اور اس کے تربیت یافتہ دہشت گرد جموں و کشمیر میں زبردست دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان کے نااہل قرار دیے گئے سابق وزیر اعظم میاں محمد شریف کی ہند آمد پر مسٹر مودی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Canadian pm snubbed by his indian counterpart on 1st state visit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply