کانگریس حکومت بنی توایک ماہ کے اندر پنجاب کو منشیات سے پاک کردیا جائے گا

جالندھر:کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے پنجاب میں حکمراں اکالی دل اور بی جے پی اتحاد پر الزام لگایا ہے کہوہ ریاست میں منشیات کے غیر قانونی دھندے کو فروغ دے رہی ہے اور اگر آئندہ اسمبلی انتخابات کے بعد ان کی پارٹی کانگریس بر سر اقتدار آگئی تو ایک ماہ کے اندر پنجاب سے منشیات کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔
جالندھر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت منشیات کے دھندے کو اس لیے فرغ دے رہی ہے کیونکہ اس سے اسے زبردست فائدہ ہے۔لیکن اگرہم اقتدار میںآگئے تواس مسئلہ کو ایک ماہ کے اندر حل کر دیں گے۔
اس میں صرف اتنا کرنا ہے پولس کو آزادی سے کام کرنے چھوٹ دی جائے۔اور یہ کام صرف کانگریس ہی کر سکتی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ مودی جی کاروبار میں نرمی اور ڈھیل دینے کی باتیں کرتے ہیں لیکن اگر پنجاب میں کوئی تجارت کرنا آسان ہے تو وہ منشیات کی تجارت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: can end punjabs drug problem in a month if we come to power rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply