حیدر آباد میں بلا نقدی لین دین کو فروغ دینے کے لیے مہم چلائی جائے گی: ضلع کلکٹر

حیدرآباد: حیدرآباد ضلع انتظامیہ نے تمام بینکس کے ساتھ تال میل کے ذریعہ ڈیجیٹل بینکنگ ، موبائل بینکنگ اوربلا نقدی کاروبار کے متبادل طریقہ کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹ کھولنے کے سلسلہ میں بیداری مہم تمام منڈلوں کی تحصیلدار دفاتر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کلکٹر ضلع حیدرآباد راہول بوجہ نے یہ بات بتائی۔
انہوں نے کہا کہ سکندرآباد ، نامپلی ، سعیدآباد ، شیخ پیٹ منڈلوں میں 21 دسمبر ، ترملگری ، خیریت آباد ، آصف نگر ، چارمینار منڈلوں میں 22 دسمبر ، بنڈلہ گوڑہ ، بہادر پورہ ، گولکنڈہ ، ماریڈ پلی ، منڈلوں میں 23 دسمبر کو یہ مہم منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوڈل بینک کے طور پر ہر منڈل کے ایک بینک کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اس مہم میں عوام کے تمام طبقات جیسے چھوٹے کاروبار کرنے والے کرانہ دکانات کے مالکین ، سبزی فروخت کرنے والے ، آٹو ڈرائیورس ، روزانہ اجرت پر کام کرنے والے حمالوں جن کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے ، کا احاطہ کیا جائے گا۔
ایسے افراد جن کے کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے ، ان کو چاہئے کہ وہ بینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے دو پاسپورٹ سائز تصاویر ، آدھار کارڈ یا کوئی دوسرا مناسب شناختی ثبوت اور موبائل نمبر ساتھ لائیں ایسے افراد سے جوڈیبٹ کارڈ کا استعمال نہیں کررہے ہیں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ بینکس سے اکٹیویشن کیلئے اپنے کارڈس کو کیمپ کے موقع پر لائیں۔ انہوں نے سماج کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے استفادہ کریں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Campaign on cashless transactions in hyderabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply