کلکتہ ہائی کورٹ نے درگا وسرجن ملتوی کرنے سے متعلق ممتا حکومت کا حکم کالعدم قرار دے دیا

کولکاتہ: (یو این آئی) کلکتہ ہائی کورٹ نے محرم کے پیش نظر درگا وسرجن کو ملتوی کئے جانے سے متعلق مغربی بنگال حکومت کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے ریاستی حکومت آج دونوں فرقوں کے تہوار کے جلوسوں کے لئے الگ الگ راستوں کا انتظام کرنے کا حکم دیا۔ ممتا حکومت نے محرم کے پیش نظر یکم اکتوبر کو درگا وسرجن نہیں کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ درگا کی مورتیوں کا وسرجن سارے ہی دن ہوگا۔ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو حکم دیا کہ وہ درگا وسرجن اور محرم کے تعزیہ جلوس کے لئے الگ الگ راستوں کا انتظام کرے۔ عدالت نے کہاکہ”حکومت کے پاس اختیارات ہیں ، لیکن یہ لامحدود نہیں ہیں۔ بغیر کسی بنیاد کے طاقت کا استعمال غلط ہے، آخری آپشن کا فیصلہ سب سے بعد میں کرنا چاہئے”۔
واضح رہے کہ محرم کو دیکھتے ہوئے مغربی بنگال حکومت نے یکم اکتوبر کو درگا وسرجن پر پابندی عائد کردی تھی۔ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Calcutta high court revokes mamatas governments ban on idol immersion during muharram in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply