وزیر اعظم مودی نے اپنی کابینہ میں توسیع و ردوبدل کر کے 35سال بعد ملک کو پہلی خاتون وزیر دفاع دی

نئی دہلی: 35سال بعد ملک کو پہلی کوئی خاتون وزیر دفاع اس وقت مل گئی جب وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دور وزارت عظمیٰ کی تین سال کی مدت کے دوران تیسری بار مرکزی کابینہ میں وسیع پیمانے پر ردو بدل وتوسیع کرتے ہوئے محترمہ سیتارمن کو ترقی دے کر وزارت دفاع مقرر کر دیا۔ اس سے قبل آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی1980سے 1982تک وزارت عظمیٰ کے ساتھ ساتھ وزیر دفاع کے عہدے پر بھی فائز تھیں۔ دو ریلوے حادثوں کے بعد وزارت ریلوے سے استعفیٰ کی پیش کش کرنے والے سریہش پربھو کو وزیر رتجارت و صنعت مقرر کر کے پیوش گوئل کو وزارت ریلوے تفویض کی گئی ہے۔جبکہ نتن گڈکری کو ان کی موجودہ وزارتوں کے ساتھ آبی وسائل ، ندیوں کی ترقی اور احیائے گنگا کی وزارت سونپی گئی ہے۔ مودی کابینہ میں محترمہ سیتارمن، مسٹر گوئل، مسٹر دھرمیندر پردھان اور مسٹر مختار عباس نقوی کو ترقی دے کر کابینہ درجے کا وزیر بنایا گیا ہے اور 9نئے چہرے وزیر مملکت کے طور پر وزارتی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔ امسٹر مختار عباس نقوی کو وزارت اقلیتی امور میں ہی رکھا گیا ہے۔ محترمہ اوما بھارتی کو آبی وسائل، ندیوں کی ترقی اور گنگا کی صفائی کی وزارت سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں پینے کے پانی و صفائی کی وزارت میں برقرار رکھا گیاہے۔ کابینہ وزیر کے عہدے سے استعفی دینے والے کلراج مشرا کی جگہ چھوٹے اور درمیانی صنعت کی وزارت میں گری راج سنگھ کو آزادانہ چارج دیا گیا ہے۔ ٹکسٹائل وزیر اسمرتی ایرانی کا وزارت نشریات اطلاعات کا اضافی چارج برقرار رکھا گیا ہے۔ وزارت کھیل و امور نواجوانان سے مسٹر وجے گوئل کو ہٹا کر مسٹر راجیہ وردھن راٹھور کو اس کا آزادانہ چارج سونپ دیا گیا ہے۔ جبکہ مسٹر گوئل کو پارلیمانی امور بنایاگیا ہے۔ مسٹر مودی نے سیاسی تجربے اور انتظامی صلاحیت کو اہمیت دیتے ہوئے جو نئے وزراءمملکت بنائے ہیں ، ان میں سے مسٹر ہردیپ پوری کو ہاو¿سنگ و شہری ترقیات کی وزارت دی گئی ہے۔ مسٹر ایم وینکیا نائیڈو کے نائب صدر بننے کی وجہ سے دیہی ترقیات کے وزیر نریندر تومر کو اس کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ کیرالہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی بنیاد مضبوط کرنے کے پیش نظر کابینہ میں شامل سابق نوکر شاہ کے جے الفانسو کو وزارت سیاحت کا آزادانہ چارج دینے کے ساتھ ہی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت میں وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ مسٹر دھرمیندر پردھان کو اہلیتوں کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کا قلمدان ان کے پاس پہلے سے ہی ہے۔ نئے وزراءکو اتوار کی صبح راشٹرپتی بھون میں ایک پروقار تقریب میں صدر رام ناتھ کووند نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ مودی حکومت کے نئے چہروں میں شیو پرتاپ شکلا (ایم پی راجیہ سبھا، اترپردیش)، اشونی چوبے (لوک سبھا ایم پی، بکسر، بہار) اور ویریندر کمار (لوک سبھا ایم پی، ٹیکم گڑھ، مدھیہ پردیش) شامل ہیں۔..دیگر وزراءراج کمار سنگھ (لوک سبھا ایم پی، آرہ، بہار)، اننت کمار ہیگڑے (لوک سبھا ایم پی، کرناٹک)، ہردیپ سنگھ پوری (سابق آئی ایف ایس)، گجیندر سنگھ شخاوت (لوک سبھا ایم پی، جودھپور، راجستھان)، ستیہ پال سنگھ (لوک سبھا ایم پی، باغپت، اترپردیش) اور الفونس کنن تھنم (سابق آئی اے ایس افسر، 1979 بیچ) ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cabinet reshuffle nirmala sitharaman gets defence piyush goyal gets railways in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply