غیر قانونی قرار دیے گئے نوٹ رکھنے کے خلاف آرڈیننس کوکابینہ کی منظوری

نئی دہلی:پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کو30دسمبر کے بعد ریزرو بینک میں جمع کرنے کے لیے 31مارچ تک کی مہلت ختم ہونے کے بعد اگر کسی کے پاس10سے زائد یہ نوٹ پائے گئے تو ان پر جرمانہ عائد کرنے اور جیل بھیجنے سے متعلق آرڈیننس لانے کے فیصلے کو مرکزی کابینہ نے آج منظوری دے دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں یہ منظوری دی گئی۔ مسٹر مودی نے آٹھ نومبر کو ایک ہزار او رپانچ سو روپے کے پرانے نوٹوں کو عام استعمال کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ ان بینکوں اور ڈاک گھروں میں جمع کرانے کے لئے 30 دسمبر تک اور ریزرو بینک میں جمع کرانے کے لئے31 مارچ تک کا وقت دیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cabinet passes ordinance fine jail for holding old notes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply