پاکستان کو برابر کاجواب دینے پر سشما سوراج کو کابینی وزراءکی مبارکباد

نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے وزیر خارجہ سشما سوراج کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو سخت جواب دینے پر مبارکباد دی ہے۔ مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متوازن، مدلل ، متاثر کن اور پاکستان کو سخت جواب دینے کے لئے سشما سوراج جی کو مبارکباد۔
مرکزی وزیر داخلہ مملکت کرن رجیجو نے بھی کہا کہ پوری دنیا کو دہشت گردی کے خلاف متحد کرنے کے لئے ایک مضبوط ماحول تیار کرنے کے لئے محترمہ سوراج کو مبارک باد۔ مسٹر رجیجو نے ٹویٹ کرکے کہا کہپوری دنیا کو دہشت گردی کے خلاف متحد کرنے کے لئے ایک مضبوط ماحول تیار کرنے کے لئے سشما سوراج جی کو مبارکباد۔ مسٹر رجیجو نے کہا کہ محترمہ سوراج نے دنیا کے تمام ممالک سے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی پرورش کرنے والے ممالک کی شناخت کرکے انہیں عالمی برادری سے الگ تھلگ کیا جانا چاہئے۔
وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو نے بھی محترمہ سواراج کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بہترین خطاب کے لئے مبارک باد دی۔ انہوںنے ٹویٹ کرکے کہا ” ہمیں وزیر خارجہ پر انتہائی فخرکرنا چاہئے“۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ محترمہ سوراج نے اپنے خطاب میں ہندوستان کا موقف مضبوطی سے رکھا اور پاکستان کو بے نقاب کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cabinet ministers congratulate sushma for hard hitting reply against pak in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply