کانگریس نے معمر رہنماو¿ں کو وزارتی کونسل میں شامل کرنے کے مودی کے فیصلہ پر کڑی تنقید کی

نئی دہلی: کانگریس نے مودی حکومت کو ‘ڈوبتی کشتی’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کشتی میں کوئی سوارنہیں ہونا چاہتا ہے اور جنتا دل یو بھی اسی وجہ سے شامل نہیں ہوا۔ کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جے ڈی یو نے خود کابینہ میں شمولیت سے پرہیز کیا ہے، جبکہ بی جے پی اسے مرکزی کابینہ میں شامل کرناچاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “آپ زور زبردستی اور طاقت کے دم پر لوگوں کو ساتھ لا سکتے ہیں، لیکن سچائی یہی ہے کہ کوئی بھی آپ کی ڈوبتی کشتی پر سوار نہیں ہونا چاہتا ۔ جے ڈی یو نے بھی یہی کیا ہے۔اس نے یہی کہا ہوگا کہ بہار تک دوستی بہت ہوگئی اور اس سے آگے نہیں بڑھیں گے۔ انہوں نے نے کابینہ میں توسیع کو ”زیادہ سے زیادہ حکومت اور کم از کم حکمرانی “ بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اچھا کام نہ کرنے والے وزراءکو ترقی دے کر نوجوانوں کو نظر انداز کیا ہے اور کابینہ کو سینئر سٹیزنس کا کلب بنا دیا جبکہ مسٹر مودی مسلسل نوجوانوں کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن چار وزرائے مملکت کو کابینی وزیر بنایا گیا ہے گزشتہ تین سال کے دوران ان کی کارکردگی بہت خراب رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cabinet expansion congress says modi cabinet has become senior citizen club in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply