انسداد اقتصادی جرائم بل کو نریند مودی کابینہ کی منظوری

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے جمعہ کے روز ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے مالی بدعنوانی کرنے والوں پر لگام کسنے کے لیے انسداد اقتصادی جرائم بل کو منظور ی دے دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہوئے مرکزی کابینہ کے اجلاس میںمنظور کیے گئے بل میں اقتصادی جرم کر کے ملک سے فرار ہوجانے والے مجرموں کی املاک قرق کرنا سمیت کئی سخت اقدامات شامل ہیں۔
اس قانون کے تحت ہندوستان سے باہر کی املاک کو متعلقہ ملک کے تعاون سے قرق کیا جائے گا۔کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مالیات ارون جیٹلی نے کہا کہ یہ بل رواں بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلہ میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بل میں اقتصادی جرم کر کے بیرون ملک بھاگ جانے والے بھگوڑوں کو مجرم قرار دیے بغیربھی ان کی اندرون و بیرون ملک املاک ضبط کر لی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cabinet clears fugitive economic offenders bill in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment