ہند ۔یونان فضائی سروس معاہدہ کومودی کابینہ کی منظوری

نئی دہلی:حکومت نے یونان کے ساتھ ہوائی خدمات کے معاہدے کو منظوری دے دی۔ بدھ کے روز وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں اسے منظور کیا گیا۔حکومت کا خیال ہے کہ اس معاہدے سے ہندوستان اور یونان کے درمیان شہری ہوابازی کے ساتھ ہی سیاحت ،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ کے ساتھ ہی ثقافتی تبادلے کو بھی فروغ ملے گا۔ معاہدے کے انتظام کے تحت دونوں ملک ایک یا اس سے زیادہ نئی طیارہ سروس کی شروعات کرسکتے ہیں۔
دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے یہاں اپنی ہوائی سروس کا دفتر کھولنے اور ان کی مارکٹنگ کرنے کی چھوٹ بھی ملے گی۔مقررراستوں پر دونوں ملکوں کی طیارہ خدمات کو برابر موقع ملیں گے۔وہ ایک دوسرے کے ساتھ یا تیسرے فریق کے ساتھ طیارہ خدمات کے پرموشن کےلئے قرار بھی کرسکیں گے۔
معاہدے کے تحت مقرر انتظامات کے مطابق ہندوستان کی طیارہ خدمات یونان میں ایتھنز، تھیسالونوک، ہیراکلیون اور دیگر کسی بھی ایسے تین مقامات پر اپنی خدمات دے سکیں گی جن کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیاجائے گا۔ دوسری طرف یونان کی طیارہ خدمات ہندوستان کے چھ بڑے شہروں نئی دہلی، ممبئی، بنگلور، کولکتہ، حیدرآباد اور چنئی کے لئے اپنی سیدھی سروس دے سکیں گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cabinet approves signing of air services agreement between india and greece in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply