مودی کابینہ نے 15ویں مالی کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دے دی

نئی دہلی: حکومت نے 15واں مالی کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میںاس کے قیام کی منظور دی گئی۔
اجلاس کے بعد وزیر مالیات ارون جیٹلی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 15ویں مالی کمیشن کے حیطہ اختیارات کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔
جیٹلی نے کہا کہ14ویں مالی کمیشن کی سفارش یک اپریل 2015سے نافذ ہو چکی ہیں اور 2020تک نافذاالعمل رہیں گی۔اب تک کا یہ تجربہ رہا ہے کہ مشوروں اور دیگر عمل میں تقریباًدو سال کا عرصہ لگتا ہے۔

Title: cabinet approves setting up of the 15thfinance commission | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply