ریل بجٹ کے عام بجٹ میں ادغام کو کابینہ کی منظوری

نئی دہلی:مرکزی کابینہ نے آئندہ مالی سال سے ریل بجٹ کو عام بجٹ میں ضم کرنے کی تجویز کو آج منظوری دے دی جس کے ساتھ ہی انگریزوں کے وقت سے چلی آ رہی 92 سالہ پرانی روایت بھی ختم ہو گئی۔
پالیسی کمیشن کے ارکان ویویک دیورائے اور کشور دیسائی کی دو رکنی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ہی انگریزوں کے زمانے سے چلی آ رہی اس روایت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ریل بجٹ کو برطانوی حکومت کی طرف سے 1924 میں ریلوے کے مالیاتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ماہر اقتصادیات ولیم مشیل ایکورتھ کی صدارت میں بنی ایک کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔

ریل بجٹ کا ٹیلی ویڑن پر براہ راست نشر 24 مارچ 1994 سے شروع ہوا تھا۔ آزاد ہندوستان کا پہلا ریل بجٹ سال 1947 میں وزیر جان متھائی نے پیش کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cabinet approves rail general budgets merger in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply