اترپردیش اور بہار میں 3لوک سبھا ضمنی انتخابات11مارچ کو ہوں گے

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعلان کے مطابق اترپردیش میں گورکھپور اور پھول پور اور بہار کے ارریہ میں لوک سبھا کے اور بہار میں ہی بھابھا اور جہان آباد اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات 11مارچ کو کرائے جائیںگے۔
کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے جو اعلانیہ جاری کیا ہے اس کے مطابق کاغذات نامزدگی20فروری تک داخل کیے جاسکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 21فروری کو ہوگی ۔امیدواری 23فروری کو واپس لی جا سکتی ہے۔
14مارچ کو نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔کمیشن نے مزید کہاکہ ان تاریخوںکا تعین مقامی تہواروں، موسمی حالات اور انتخابی فہرستوں سمیت کئی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
گورکھپورکی سیٹ یوگی ادتیہ ناتھ کے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ مقررکیے جانے کے باعث خالی ہوئی ہے۔

Title: by elections in three lok sabha constituencies on march 11 | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply