مغربی بنگال اسمبلی ضمنی انتخابات میں تینوں سیٹو ں پر ترنمول کانگریس کا قبضہ

نئی دہلی: مرکز میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ابھی مہاراشٹ میں لگے زبردست جھٹکے سے سنبھل بھی نہیں پائی تھی کہ مغربی بنگال اور اترا کھنڈ اسمبلی ضمنی انتخابات میں بھی اس کو اس وقت ہزیمت اٹھانا پڑی جب دونوں ریاستوں میں چار سیٹوں کے لیے ہوئے ضمنی انتخابات میں اسے صرف ایک سیٹ ( پتھور گڑھ ا تراکھنڈ)ہی مل سکی جبکہ مغربی بنگال کی تینوں سیٹوں پر اس کے امیدوار ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)سے ہار گئے۔

ان میں سے دو سیٹیں کھڑگ پور صدر اور کالیا گنج ایسی ہیں جن پر ٹی ایم سی گذشتہ20سال سے جیت حاصل نہیں کر پارہی تھی۔

کالیاگنج میں ٹی ایم سی امیدوار تپن دیب سنہا نے سی پی ایم کے حمایت یافتہ کانگریس امیدوار دیتا شری رائے کو ، کریم پور میں ٹی ایم سی امیدوار بیمالیندو سنگھا رائے نے سی پی ایم ۔کانگریس مشترکہ امیدوار غلام ربی کو اور کھڑگ پور میں ٹی ایم سی امیدوار پردیپ سرکار نے بی جے پی امیدوار پریم چند جھا کو شکست دی۔

اترا کھنڈ میں پتھور گڑھ کی سیٹ پر بی جے پی کی امیدوار چندر پنت نے اپنے قریب ترین حریف کانگریس کی انجو لونتھی کو 3267ووٹ سے ہرایا۔

مغربی بنگال ضمنی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ریاست کی ویزر اعلیٰ اور ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی تینوں سیٹوں پر کراری شکست دراصل اس کے غرور کا نتیجہ ہے۔

اور وہ اب اپنے اسی غرور کا نتیجہ آگے بھی بھگتے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ گھمنڈ کی سیاست نہیں چلے گی اور لوگوں نے بی جے پی کو ٹھکرا دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: By election results 2019 tmc wins karimpurkharagpur sadar and kaliaganj in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.