مدھیہ پردیش میں بس پلٹنے کا حادثہ،ایک ہلاک ڈیڑھ درجن افراد زخمی

چھنداڑہ:مدھیہ پردیش کے چھندواڑا ضلع کے نیوٹن تھانہ علاقے میں انکھاواڑی کے نزدیک اتوار کی صبح ایک پرائیویٹ بس بے قابو ہوکر ہوپلٹ گئی۔جس میں ایک شخص ہلاک اور تقریباً ڈیڑھ درجن افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ پرائیویٹ بس اندور سے بالاگھاٹ جارہی تھی کہ صبح 4بجے ضلع کے انکھاواڑی کے نزدیک بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔اس حادثے میں بس کلینر جیون لال کی موقع پر ہی موت ہوگئی تقریباً 18افراد زخمی ہوگئے۔حادثے میں شدید طورپر زخمی ہوئے شیلیندر پٹیل،جتیندر پٹاوی اور پردیپ کو علاج کےلئے ناگپور ریفر کیاگیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bus overturned in madhya pradesh one killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply