میسورمیں سڑک حادثہ ،5ہلاک ،10سے زائد زخمی

میسور:میسورکے ہنسورین کے قریب مدھوگیری کپل علاقہ میں بس کے لاری سے ٹکراجانے کے سبب 5افراد موقع پر ہی ہلاک اور 10سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس جو کوڈاگو ضلع کے ویراج پیٹ سے میسورو کی طرف جارہی تھی‘ لاری سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ کے سبب میسورو۔ میڈکری اسٹیٹ ہائی وے پر ٹریفک متاثر رہی تاہم عوام نے مداخلت کرتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔ مرنے والوں کی شناخت بس ڈرائیور 45سالہ سداشیو ‘ کنڈکٹر 28سالہ دیوراج کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ مزید 3افراد کی شناخت نہیں کی جاسکی۔ زخمیوں کو میسورو کے کے آر اور پرائیویٹ اسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bus lorry collision leaves 5 people dead in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply