منی بس نے یاتریوں سے کھچا کھچ بھری لاری کو ٹکر مار دی،7ہلاک،23زخمی

تروچیراپلی: تمل ناڈو میں آج تروچراپلی۔مدورئی قومی شاہراہ پر تھوارنوکوروچی کے نزدیک ولاناڈو میں ایک لاری اوربس کے ٹکراجانے سے ایک خاتون سمیت سات افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈی ڈی گل میں رہنے والے 30 لوگوں کاگروپ لاری سے تیرتھ کے لئے کوولپٹی جا رہا تھا۔ اسی دوران مدورئی سے تروچراپلی کی طرف جا رہی اومنی بس نے لاری کو زوردار ٹکر مار دی۔ تصادم کے بعد لاری پلٹ گئی اور لڑھکتے ہوئے ایک کھڈ میں جا گری۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bus hits mini van in tamilnadu 7 killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply