میگھالیہ میں ایک بس کھڈ میں جا گری،30ہلاک

شیلانگ:منگل کی شب میگھالیہ کے مشرقی جینتیا ہلز ڈسٹرکٹ میں ایک مسافر بس ایک گہری کھائی میں جا ری جس میں کم از کم30افراد ہلاک اور اور تین بس عملہ سمیت 8دیگر زخمی ہو گئے۔
ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس لیتھندر سنگما نے کہا کہ ریسکیو ٹیم نے کھائی سے پانچ افرادکو زندہ نکال لیا۔لیکن ان پانچوں کی حالت بھی نازک ہے ۔ اور خدشہ ہے کہ ہلاک شدگان کی تعدا دمیںاضافہ ہو سکتا ہے۔
سنگما نے مزید کہا کہ بس میں 35مسافر تھے اور بس جس کھائی میں گری وہ اتنی گہری ہے کہ کسی مسافر کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے۔چونکہ وہاں تک موبائیل فون کا نیٹ ورک ٹھیک ڈھنگ سے کام نہیںکر رہا جس کے باعث پل پل کی خبر موصول نہیں ہورہی ہے۔کھائی کی گہرائی اور اس پر بارش کا ہو نا ریسکیو کے کام میں اور دشواری پیدا کر رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bus falls into deep gorge in meghalaya 30 feared dead in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply