بنگال میں بس کھائی میں جا گری،2ہلاک،40زخمی

کولکاتا:مغربی بنگال کے ضلع 24 پرگنہ میں کوئی پورکے نزدیک ایک مسافر بس کے سڑک کنارے کھائی میں گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ پولس نے بتایا کہ بس شمالی 24 پرگنہ میں دتہ پوکور سے ضلع ندیا میں مایاپور کی طرف جا رہی تھی کہ راستے قومی شاہراہ 34 پر بس 40 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔
حادثے میں کئی مسافر زخمی ہو گئے جنہیں نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دو لوگوں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ شدید زخمی دو لوگوں کو آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے علاقے میں مظاہرہ کیا اور قومی شاہراہ 34 پر کئی گھنٹے تک جام لگایا۔
پولیس جب موقع پر پہنچی تو مشتعل لوگوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔اس کے بعد کثیر تعداد میں پولیس فورس موقع پر پہنچی اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔ پولیس نے بس کو قبضہ میں لے لیا ، جبکہ ڈرائیور فرار ہے۔

Title: bus falls in gorge in w bengal | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply